کرینہ کپور

کالج کے دنوں میں کرینہ کپور کی مدد کی تھی، وویک اوبرائے

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور کالج کے دونوں میں وویک اوبرائے کی طرف سے مدد کی آفر ملنے پر حیران رہ گئی تھیں۔ایک انٹرویو میں وویک اوبرائے نے کہا کہ وہ کرینہ کپور سے چند سال بڑے ہیں، کالج کے دوران انہیں حاضری کے مسائل کا سامنا تھا اور میں نے ان کی مدد کی تھی۔انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور نے مجھے بتایا کہ اسے حاضری کا مسئلہ ہے، اس کی حاضری کی تفصیل لے کر گیا۔

اور مسئلہ مکمل طور پر حل کروا کے آیا۔اداکارہ نے کہا کہ اس پر بیبو حیران رہ گئی اور مجھ سے استفسار کیا میں نے یہ کیسے کیا؟ اس پر میں نے کہا خوش رہ مزے کر۔وویک اوبرائے اور کرینہ کپور نے بعد ازاں 2004میں یووا، 2006میں اومکارا اور 2009 میں فلم قربان میں ایک ساتھ کیا تھا۔وویک اوبرائے حال ہی میں سنیل شیٹی کے ساتھ پولیٹیکل ڈرامہ سیریز دھاروی بینک میں نظر آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں