سورج مکھی کی کاشت

کاشتکار فوری طورپر بہاریہ سورج مکھی کی کاشت مکمل کرلیں، ڈی ڈی محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن )کاشتکاروں کو بہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے حصول کے لئے فصل کی قطاروں میں کاشت اوراچھے اگاؤ کا حامل اڑھائی کلوبیج فی ایکڑ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار فوری طورپر بہاریہ سورج مکھی کی کاشت مکمل کرلیں کیونکہ کاشت میں جس قدر تاخیرہوتی رہے گی اسی قدر پیداواربھی کم ہوتی جائے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے بتایا کہ اگر بہاریہ سورج مکھی کے بیج کے اگاؤ کی شرح کم محسوس ہوتو فوری طورپربیج کی مقدارمیں اضافہ کر دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوادوفٹ سے اڑھائی فٹ اور پودے سے پودے کا فاصلہ آبپاشی علاقوں میں 9انچ تک اور بارانی علاقوں میں ایک فٹ تک ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فصل کی بوائی کے لئے بیج کی قسم کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خیال رکھاجائے کہ وہ قسم متعلقہ علاقہ میں اچھی پیداوار دے سکتی ہے یا کہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں