پودوں

کاشتکار جامن کے پودوں کےلئے کھادکا بروقت اور متناسب استعمال یقینی بنائیں،ترجمان محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار جامن کے پودوں کےلئے کھادکا بروقت اور متناسب استعمال یقینی بنائیں کیونکہ مناسب افزائش نسل کےلئے ماہرین زراعت کی مشاورت سے کھادوں کا متناسب استعمال اشدضروری ہے۔

انہوں نےکو بتایا کہ کھادوں کے موزوں استعمال سے جامن کے پھل کی اچھی بڑھوتری یقینی ہوجاتی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبرکی 20سے 30کلوگرام فی پوداگلی سڑی کھادجبکہ بڑے پودے کی صورت میں 50سے 55کلوگرام فی پودا گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈالنا اشد ضروری ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ باغبان و کاشتکار جامن کے چھوٹے پودو ں کو ایک پایوریاایک پا ڈی اے پی آدھاکلوگرام ایس او پی جبکہ بڑے پودوں کو 3پا یوریا 3پاڈے اے پی 3پا ایس او پی فی پوداڈالیں تاکہ جامن کا صحتمند اورمعیاری پھل حاصل کرنا ممکن ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں