بہاریہ مکئی

کاشتکار بہاریہ مکئی کی فصل اگنے کے 45دن تک کھیت کو جڑی بوٹیوں سے مکمل پاک رکھیں

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ بہاریہ مکئی کی فصل اگنے کے 45دن تک کھیت کو جڑی بوٹیوں سے مکمل طورپرپاک رکھیں تاکہ مکئی کی فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوارکے حصول کو ممکن بنایاجاسکے۔

ترجمان محکمہ زراعت نےبتایا کہ جڑی بوٹیاں‘روشنی‘ خوراک اور پانی کے حصول میں فصل کا مقابلہ کرتی ہیں‘جڑی بوٹیاں بہت سے کیڑوں اور بیماریوں کے میزبان پودوں کے طورپر بھی کام کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے پیداوار میں 20سے40فیصد تک کمی ہوجاتی ہے ‘کھیلیوں اور وٹوں پر کاشتہ فصل سے جڑی بوٹیوں کو باآسانی تلف کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں