کمادکی فصل

کاشتکارکوکمادکی فصل کو سہہ اور چوہوں سے بچانے کے لئے فوری طورپر ان کے بلو ں کوبند کردیں، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے کاشتکاروں کوکمادکی فصل کو سہہ اور چوہوں سے بچانے کے لئے فوری طورپر ان کے بلو ںمیں ایلومینیم فاسفائیڈ کی گولیاں رکھ کر ہل بندکرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ سہہ اور چوہے کمادکی فصل کو تباہ نہ کرسکیں اورمذکورہ گولیوں سے پیدا ہونیوالی فاسفین گیس سے چوہوں اور سہہ کے خاتمہ میں مددمل سکے۔ انہوں نے بتایا کہ فصل کو نشوونماکے ا س مرحلہ پرچوہو ں‘ سہہ اور جنگلی سورکے نقصان سے بچانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ چوہے فصل کی جڑوں اور تنے پرحملہ آو رہوتے ہیں اوریہ فصل کوکترکر شدیدنقصان پہنچاتے ہیں جس سے حملہ شدہ گنے خشک ہوجاتے ہیں.

تاہم کھیتوں کے اردگرد سے جڑی بوٹیاں اور سرکنڈے وغیرہ تلف کرنے سے چوہوں کی تعدادکم کی جاسکتی ہے کیونکہ یہ ان میں چھپے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار جگلی بلیوں ‘گیڈروں اور الو?ں کا شکارنہ کریں کیونکہ چوہے ان کی اہم خوراک ہیں اسی طرح پنجرے یاکڑکی میں گھی والی روٹی‘امرود یا سیب وغیرہ لگاکر چوہوں کا شکار کرکے تلف کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں