مولی کی کاشت

کاشتکارچالیس یوم والی مولی کی کاشت کریں ، ماہرین زراعت

قصور(عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکارچالیس یوم والی مولی کی کاشت کریں جس کی کاشتکاروں کو بہتر قیمت مل جاتی ہے کیونکہ اس کی فصل نہ صرف چالیس روز میں تیار اور خستہ ہونے کیساتھ ساتھ کڑواہٹ کی بھی حامل ہوتی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ موسم سرماکی مقبول ترین سبزی مولی میں موجود حیاتین انسانی صحت کے لئے
انتہائی اکثیر ہیں لہذاعوام سلاد اورسالن کے طورپر مولی کااستعمال معمول بنائیں جسے کدوکش کرنے کے بعد گھی میں بھوننے سمیت دوسری سبزیوں کیساتھ بھی بطور سالن پکاکر استعمال کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر100گرام مولی میں 20 حرارے1.2گرام لحمیات 0.1گرام روغن4.2گرام کاربوہائیڈریٹ 0.7گرام خام یشہ1.1گرام راکھ 31ملی گرام فاسفورس 1.1گرام فولاد0.09ملی گرام سوڈیم260ملی گرام پوٹاشیم موجودہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں