بروقت سپرے

کاشتکاروں کو گندم کی فصل میں موجودجڑی بوٹیوں کے انسداد کیلئے زہروں کا بروقت سپرے کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ۱ٓری فیصل ۱ٓبادکے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کے انسداد کیلئے زہروں کا بروقت سپرے کریں اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کیلئے زہریں پہلے پانی کے بعد تروتر حالت میں سپرے کی جائیں کیونکہ اس وقت جڑی بوٹیوں کے پتے3 سے5 ہوتے ہیں اور ان کا انسداد آسان ہوتاہے نیز باریک یا نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں یعنی دمبی سٹی اور جنگلی جئی کے کنٹرول کیلئے زہریں دوسرے پانی کے بعد یا کاشت کے کم ازکم 45سے 50 دن بعد سپرے کی جائیں جب یہ جڑی بوٹیاں اچھی طرح اُگ آئیں ۔

انہوں نے کاشتکاروں سے کہاکہ زہریں سپرے کرتے وقت موسمی حالات کا خاص خیال رکھا جائے اور جب ہوا چل رہی ہو یا بارش کا امکان ہو تو ہرگز سپرے نہ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے بہت سی زہریں مارکیٹ میں موجود ہیں۔ اس لئے گندم کیلئے منظور شدہ جڑی بوٹی مار زہریں اور ان کی مقدار کے متعلق معلومات کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ سے رابطہ یا ماہرین زراعت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں