کپاس کی چھڑیوں

کاشتکاروں کو کپاس کی چھڑیوں، مڈھوں،باقیات کو 31جنوری تک کھیتوں سے منتقل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)معروف ماہر زراعت و سابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورنویدامجدنے کاشتکاروں کو کپاس کی چھڑیوں، مڈھوں،باقیات کو 31جنوری تک کھیتوں سے منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ گلابی سنڈی کپاس کے علاوہ کسی اور پودے پر زندہ نہیں رہ سکتی اسلئے گلابی سنڈی کا خاتمہ یقینی بنانے کی غرض سے چھڑیوں مڈھوںفصلات کی باقیات کو 31جنوری تک تلف کردیاجائے۔

انہوں نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے کپاس کی آخری چنائی مکمل ہونے پر کھیتوں میں ہل چلایاجانا ضروری ہے تاکہ ہر قسم کی باقیات مکمل طورپر تلف ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ چھڑیوں کے ڈھیروں میں موجود ٹینڈوں اورکھوکھڑیوں وغیرہ میں گلابی سنڈی پیوپاکی شکل میں سرمائی زندگی گزارتی ہے جن سے فروری اور مارچ میں موسم تبدیل ہونے کے ساتھ ہی پروانے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں۔\

اپنا تبصرہ بھیجیں