کریلے

کاشتکاروں کو کریلے کی کاشت کے فورا بعدپہلی آبپاشی کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)کاشتکاروں کو کریلے کی کاشت بروقت مکمل کرنے، پانی کے اچھے نکاس والی ذرخیز میرازمین کے انتخاب اور کاشت کے فورابعد پہلی آبپاشی کی ہدایت کی گئی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد خالد اقبال نے کاشتکاروں سے کہاکہ وہ کریلے کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب کریں جس کی تیزابی خاصیت 7یااس سے کم ہو۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصل کی کاشت سے قبل 10 سے12ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور کھیت کو ہموار کرکے رانی کردیں جبکہ وتر آنے پر دو سے تین مرتبہ سہاگہ چلا کر زمین کو اچھی طرح نرم وبھربھراکرلیناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کریلے کی ترقی دادہ قسم فیصل آباد لانگ کااچھی روئیدگی والا ساڑھے3 سے پونے4 کلو گرام بیج فی ایکڑ پھپھوند کش دوائی میں بحساب 2سے3 کلو گرام لگاکر کاشت کرنا چاہے۔ انہوں نے بوائی کے وقت فی ایکڑ3 بوری سنگل سپر فاسفیٹ، ایک بوری امونیم نائٹریٹ اور ایک بوری پوٹاش بھی ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں