پیٹھاکدوکی کاشت

کاشتکاروں کو پیٹھاکدوکی کاشت فوری طورپر شروع کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پیٹھاکدوکی کاشت فوری طورپر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار جلدازجلد پیٹھاکدوکی کاشت شروع کرکے اس کی کاشت کا عمل جون کے آخر تک مکمل کرلیں تاکہ بہترپیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجدنےبتایا کہ پیٹھاکدوکی پچھیتی کاشت کا عمل بروقت مکمل کرنے سے انتہائی مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹھاکدوکی کاشت کے لئے ایسی زرخیزمیرا زمین کا انتخاب کیاجاناچاہیے جس میں پانی کے نکاس کا اچھاانتظام موجودہو۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار پیٹھے کدوکی کاشت سے قبل زمین کو اچھی طرح ہموار کرکے 8سے 10ٹن فی ایکڑ گوبرکی گلی سڑی کھاد فی ایکڑڈال دیں اورپانی لگاتے ہوئے اسے اچھی طرح کھیت میں مکمل کردیںوترآنے پر ہل اور سہاگہ چلاکر زمین کو اچھی طرح تیار کرلیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں