بہاریہ مکئی

کاشتکاروں کو ماہ مارچ کے دوران بہاریہ مکئی کی فصل سے ضرررساں کیڑوں کی تلفی یقینی بنانے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو رواں ماہ مارچ کے دوران بہاریہ مکئی کی فصل سے ضرررساں کیڑوں کی تلفی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ دیمک‘ کونپل کی مکھی‘ تنے کی سنڈی‘ امریکن سنڈی‘ لشکری سنڈی‘ سست تیلہ اور چست تیلہ مذکورہ ایام کے دوران بہاریہ مکئی کی فصل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جن کا بروقت تدارک ضروری ہے ۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نےبتایا کہ دیمک سے بچاؤ کیلئے کاشتکار گوبر کی کچی کھاداستعمال نہ کریں اور اگردیمک کا حملہ ظاہرہو تو کلورپائری فاس40 ای سی بحساب2لیٹر فی ایکڑ آبپاشی کے ساتھ استعمال کریں۔انہوں نے بتایا کہ کونپل کی مکھی اگتی ہوئی فصل پر حملہ آور ہوتی ہے اس لئے اس کے تدارک کیلئے امیڈاکلوپرڈ200ایس ایل بحساب 200ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کیاجائے۔ا نہوں نے بتایا کہ تنے کی سنڈی کے تدارک کیلئے 20ٹرائیکوگراما کارڈ فی ایکڑ فصل کے شروع سے لگائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں