پیسٹ سکاٹنگ

کاشتکاروں کو فصل کی پیسٹ سکاٹنگ کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول اور فصل کو ملی بگ کے حملہ سے بچانے کیلئے پیسٹ سکاٹنگ کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے اور کپاس کے کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کوترجیحی بنیادوں پر تلف کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں نیز ملی بگ کے حملہ سے متاثرہ پودوں کو فوری طور پر جڑ سے اکھاڑ کر پولی تھین بیگ میں ڈالنے کی بجائے انہیں زمین میں دفن کر دیا جائے تاکہ وہ مزید پودوں پر حملہ آور نہ ہو سکیں۔

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ شعبہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کوبھی ہدائت کی گئی ہے کہ وہ کپاس کے کاشتکاروں کی مکمل رہنمائی کریں تاکہ ان کی فصلوں کو کیڑوں کے حملے سے بچا کر بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمانہ سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاش کا استعمال کریں۔ا نہوں نے کاشتکاروں کویہ بھی ہدائت کی کہ وہ بوقت ضرورت ماہرین زراعت کو اپنے کھیتوں کا دورہ بھی کروائیں تا کہ وہ کپاس کی فصل کے بارے میں انہیں بہتر مشورے فراہم کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں