تلسی کی کاشت

کاشتکاروں کو تلسی کی کاشت اپریل کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے تلسی کی کاشت اپریل کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ تلسی کا پودا پاکستان میں تقریباً ہرجگہ سیلابہ اورکلراٹھی زمینوں میں بڑی آسانی سے اگایاجاسکتاہے تاہم میرازمین تلسی کی کاشت کیلئے موزوں ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ تلسی کے پودے کا تعلق پودینہ کے خاندان سے ہے جس کی بہت سی اقسام ہیں اور اس پودے کا عطرلونگ کے عطرکی ماندخوشبودار اورکدی حد تک نمکین ہوتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ تلسی کو پاکستان کے آبپاش میدانی علاقوں میں بڑی آسانی سے کاشت کیاجاتاہے جس کے پتے اعصاب کو مضبوط‘یادداشت کو تیز اورمعدہ کو طاقتوربناتے ہیں نیزتلسی کئی قسم کے بخاروں‘گلے کی خراش اور سانس کی بیماریوں کا شافی علاج ہے جبکہ تلسی کے بیج اسہال‘ پرانی پیچش‘بواسیر‘کھانسی‘ نزلہ وزکام کا موثرعلاج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تلسی کے اگاؤکیلئے معتدل سرداو ربیج پکنے کیلئے گرم وخشک آب و ہواکی ضرورت ہوتی ہے لہذاایک یا دو دفعہ ہل بمعہ سہاگہ یاروٹاویٹرچلاکر زمین کو اچھی طرح تیار کر لیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی کاشت اپریل کے آخرتک دو طریقوں سے کی جاسکتی ہے اسلئے کاشتکار ڈیڑھ سے دوفٹ کے فاصلے پر اس کی کھیلیاں بناکر اس کی بوائی کریں اور کھیلیوں پر ایک فٹ کے فاصلے پر اس کی چٹکیاں لگائی جاتی ہیں یا کھیلیوں کے سرپرلکڑی سے لکیرکھینچ کر اس میں بیج ڈال دیاجائے۔

انہوں نے بتایاکہ کاشت کیلئے شرح بیج2سے 3کلوگرام فی ایکڑاستعمال کیاجائے جبکہ اس کی بوائی کے فوراً بعد پانی بہت احتیاط کے ساتھ لگاناچاہئیے کیونکہ اگر کھیلیا ں پانی میں ڈوب جائیں تو اس کا اگاؤنہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں