تربوزکی اگیتی فصل

کاشتکاروں کو تربوزکی اگیتی فصل کی کاشت مارچ کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے تربوز کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تربوزکی اگیتی فصل کی کاشت رواں ماہ مارچ کے آخرتک مکمل کرلیں تاکہ صحت منداوربہترپیداوار حاصل کرناممکن ہوسکے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ تربوزکی کاشت کے لئے زرخیزریتلی میرازمین جس میں پانی کا بہتر نکاس موجودہوں میں تربوزکی اگیتی فصل کاشت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشت سے قبل زمین کو ہموار کرکے گوبرکی گلی سڑی کھاد15سے 20ٹن فی ایکڑ ڈالی جائے اورہل چلاکر اس کھادکو زمین میں مکس کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کے لئے ایک بار مٹی پلٹنے اور تین سے چار بار عام ہل چلاکر سہاگہ دینے سے زمین اچھی طرح نرم اور بھربھری ہوجاتی ہے جوبہترین فصل پیداکرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی روئیدگی والا ایک کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ بیج کو بذریعہ چوکاپٹڑی کے ووٹوں کناروں پر 35سنٹی میٹرکی گہرائی میں 40سے 50سینٹی میٹرکے فاصلے پر لگایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ اس عرصہ میں اگرکاشتکاروں کو کوئی مشکل درپیش ہو تو وہ رہنمائی‘ مشاورت ‘معلومات کے لئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن پررابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں