کپاس حاصل

کاشتکارآلودگی سے پاک کپاس حاصل کرنے کیلئے چنائی احتیاط کیساتھ کریں، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ آلودگی سے پاک کپاس حاصل کرنے کیلئے کپاس کی چنائی احتیاط کیساتھ کریں کیونکہ آلودگی سے پاک کپاس کی کوالٹی بہترہوتی ہے اور اس کے نرخ زیادہ ملتے ہیں۔

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار چنائی اسوقت شروع کریں جب تقریباً 40 سے 50فیصد ٹینڈے کھل جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ چنائی کاصحیح وقت 10بجے صبح کے بعد شروع ہوتاہے اور شام 4بجے چنائی بند کردینی چاہئیے ۔انہوں نے بتایا کہ اگرآسمان پر بادل ہوں اور بارش کا امکان ہوتو چنائی نہ کی جائے نیزچنائی پودے کے نچلے حصے سے شروع کی جائے اورکپاس میں پتیاں وغیرہ شامل نہیں ہونی چاہئیں اسی طرح چنی ہوئی کپاس کو گیلی جگہ پر نہیں رکھنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں