وفاقی کابینہ کا اجلاس

کابینہ نے پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ روکنے کیلئے 41کروڑ فنڈز کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لئے 41کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کی مذمت کی گئی،وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، شرکا کو لانگ مارچ پر وزیر داخلہ کی طرف سے بریفنگ دی گئی،

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 41کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دیدی، فنڈز ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مانگے گئے ہیں، وفاقی کابینہ نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے پر شدید الفاظ میں مذمت کی،وفاقی کابینہ نے سائفر گمشدگی اور مبینہ آڈیو لیکس سے متعلق جاری تحقیقات پر بھی غور کیا گیا، سیاسی صورتحال پر غور کے دوران وزیر اعظم نے تمام افسران کو کابینہ روم سے باہر جانے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں