ایس ایچ او

ڈی پی او وہاڑی نے نوجوان پولیس آفیسررائے ساجد حسین کھرل کو ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال تعینات کر دیا

ماچھیوال (نمائندہ عکس آن لائن) ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز خان مروت نے نوجوان پولیس آفیسر سب انسپکٹر رائے ساجد حسین کھرل کو ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال تعینات کر دیا جنہوں نے چارج سنبھالتے ہیں ہیں تھانے کے عملے کو ہدایت کی کہ ڈی پی او کے ویژن کے مطابق تھانے میں آنے والے ہر سائل کو مکمل عزت و احترام دیا جائے گا اور ان کے جائزمسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ عوامی مسائل کا جلد از جلد خاتمہ ہوسکے

انہوں نے کہا کہ میں مظلوم کی ڈال بنوں گا اور جرائم پیشہ عناصر چاہے کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہو انشاءاللہ جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے انہوں نے گشت کا نظام مزید موثر بنانے کی ہدایت کی سیاسی و سماجی کارکن مقصودالحسن بھٹی نے ایس ایچ او رائے ساجد حسین کھرل کو ویلکم کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا رائے ساجد حسین کھرل نے مبارکباد داد دینے آنے والے مختلف افراد سے ملاقات کے دوران کہا کہ آپ اپنے جائز کام کے لیے مجھ سے رابطہ کریں انشاءاللہ میں میرٹ پر کام کروں گا انہوں نے کہا کہ چوری کی وارداتوں میں ملوث لوگ جلد از جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے اس موقع پر سب انسپیکٹر رانا محمد سرور اور محرر تھانہ ماچھیوال محمد اقبال بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں