عثمان بزدار

ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن کے کورونا وائرس وبا پر سیاست کر رہے ہیں، بلند و بانگ دعوے کرنے والے اپوزیشن رہنماوں نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کورونا پر صرف پوائنٹ اسکورنگ میں لگی ہوئی ہے،بلند و بانگ دعوے کرنے والے اپوزیشن رہنماوں نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے،پاکستانی قوم سیاست کے منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی اب آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کا ہے،خدارا کورونا جیسے اہم ترین چیلنج پر سیاست سے گریز کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں