ثنا

ڈیمز کی تعمیر سے ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء جڑی ہوئی ہے ‘ ثنا

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ ثناء فخر نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے جس قدر تباہی پھیلائی ہے اگر ہم نے اب بھی بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کے لئے پیشرفت نہ کی تو یہ ہماری بد قسمتی ہو گی ،ڈیمز کی تعمیر سے ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء جڑی ہوئی ہے ،ڈیمز کی تعمیر کوتحریک کی شکل دینا ہو گی اور اگر ہم عزم کر لیں تو سر خرو ہو جائیں گے۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ سیاستدانوں کو سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد متاثرین کے درد کو سمجھنا ہوگا ، اگر اب بھی بڑے آبی ذخائر تعمیر نہ کئے گئے تو پھر ہماری قسمت میں اسی طرح کے حالات لکھے جاتے رہیں گے۔

انہوںنے کہا کہ اگر آج بڑے آبی ذخائر ہوتے نہ صرف ہم تباہی سے بچ جاتے بلکہ ہمارے پاس پانی کا بڑا ذخیرہ جمع ہو جاتا جسے زراعت اوربجلی بنانے کے لئے استعمال میں لایا جاتاجس سے ہماری معیشت کو بھی تقویت ملتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں