وزیر اعلی پنجاب

ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے جائیں، وزیر اعلی پنجاب

لاہور (نمائندہ عکس ) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے بعض شہروں میں ڈیزل کی قلت کا سخت نوٹس لے لیا گیا ہے۔

وزیر اعلی کا ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا حکم دیا گیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے جائیں۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ انتظامیہ اپنے اضلاع میں پٹرول پمپس کو باقاعدگی سے چیک کرے، کاشت کار میرے بھائی ہیں، ان کے مسائل کا پورا احساس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے بھی فوری رابطہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں