ہمایوں اختر خان

ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے نتیجے میں معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں’ہمایوں اختر خان

لاہور( عکس آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے پہلے8 ماہ میں برآمدات میں 4.29فیصد اضافے سے اس کا حجم 16ارب30 کروڑڈالر رہا ہے ،حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئیں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے نتیجے میں معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں ، حکومت کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور اس کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلئے جو پالیسی مرتب کی ہے اس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں ، ہمیں برآمدات میں اضافے کے لئے ویلیو ایڈڈمصنوعات کی تیاری پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں سے بھرپور استفاد ہ کرنے کے لئے بھی اپنی استعداد کار بڑھا رہی ہے اور اس کیلئے چین کی معاونت بھی حاصل ہے ۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ سیاسی طور پر بیروزگار اپوزیشن صرف واویلا کر رہی ہے اور 2023ء تک ان کی قسمت میں یہی کچھ لکھا ہے ۔مسلم لیگ(ن) حکومت کی فکر چھوڑکر اپنی فکر کرے کیونکہ مستقبل کی قیادت کے حوالے سے شریف خاندان میں جنگ چھڑی ہوئی ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ووٹوں سے اقتدارمیں آئی ہے اور اپوزیشن کی انوکھی خواہش پروسط مدتی انتخابات کا کوئی جوازنہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں