ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ ان ایکشن،چھ سو بتیس کنال سرکاری زمین کروڑوں کی واگزار کروا لی

چنیوٹ (نمائندہ عکس آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ ان ایکشن،چھ سو بتیس کنال سرکاری زمین کروڑوں کی واگزار کروا لی گئی،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ چنیوٹ نے بھی کمر کس لی،

قبضہ مافیا کے خلاف مختلف علاقوں میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول و دیگر ریونیو افسران نے گرینڈ آپریشن کیا، چک نمبر 144 اور چک نمبر 136 میں قبضہ مافیا سے 632 کنال اراضی واگزار کرا لی گئی،20کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری زمین پر قبضہ مافیا عرصہ دراز سے قابض تھے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا کسی کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایسے عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا سرکاری زمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں