ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکا شاہ کوٹ کی مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ

شاہ کوٹ(نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک کے ہمراہ حکومتی ایس او پیز کے سلسلہ میں شاہ کوٹ کی مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کیا اور حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے مانانوالہ بازار شاہ کوٹ کی 7دکانوں کو سیل کردیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلع بھر کے تمام انتظامی افسران اور محکمہ پولیس کے تعینات کردہ اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،اپنی ڈیوٹی سے غافل ہونے والے افسران و اہلکاران کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک نے کہا کہ کاروبار کوایس او پیز کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے،حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی کی جائے گی،کورونا وائرس سے بچنے کے لیے معززین شہری احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔

ڈی پی او نے اس موقع پرعوام الناس سے اپیل کہ کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں، دکاندار اپنی دکانوں پر رش نہ ہونے دیں،اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر سے استعمال کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں