طالب علم پر تشدد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کا طالب علم پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس

جہلم (نمائندہ عکس آن لائن ) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا طالب علم پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس ، سلیم خٹک

DSPپنڈدادنخان سر کل اور ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق محمد زین علی ولد محمد رفیق ساکن پنن وال کو پانچ افراد کام کے بہانے لے گئے اور حبس بیجاءمیں رکھا

اور بیمانہ تشدد کر کے مضروب کر دیا ۔ محمد زین علی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 170/20تھانہ جلالپور شریف درج کیا گیا ۔

جس پر سب انسپکٹر عبدالرحمن ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ریاض تھانہ جلالپور شریف اور

ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 3ملزمان 1۔ محمد اسماعیل عباس ولد غلام عباس 2۔ محمد عرفان ولد محمد ریاض اور3۔

اسامہ علی ولد غلام رسول سکنائے پنن وال کو گرفتار کر لیا ۔ جبکہ مزید 2ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس ایچ او تھانہ جلالپو

ر شریف کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے

ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل ، ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور تفتیشی افسر کو بھرپور شاباش ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں