فہد مصطفی

ڈرامے کی شوٹنگ پربہت گالیاں سننے کو ملتی تھیں، فہد مصطفی کا انکشاف

کراچی( عکس آن لائن) معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے سیٹ کے دوران بہت گالیاں سننے کی ملی تھیں۔حال ہی میں فہد مصطفی نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جس میں انہوں نے اپنی کیریئر سے متعلق گفگتو کی۔فہد مصطفی نے شوبر کیریئر کے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2003میں جب میرا پہلا ڈرامہ آیا تھا اس ڈرامے کے ہدایت کار اقبال انصاری تھے اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ میں اداکار صلاح الدین تنیو کا بیٹا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ اقبال انصاری ڈرامے کے سیٹ پر سب کے سامنے میری کلاس لگاتے تھے اور شوٹنگ کے دوران مجھے نہایت ہی غلیظ قسم کی گالیاں بھی سننے کو ملتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس بات پر اقبال انصاری سے شکوہ بھی کیا تھا جس پر انہوں نے مجھے کہا تھا کہ مستقبل میں دیکھنا تم دوسرے اداکاروں سے بہت آگے ہوگے۔فہد مصطفی نے کہا کہ اس وقت تو مجھے اقبال انصاری کی بات سمجھ نہیں آئی تھی لیکن آج جب شوبز میں اپنا مقام دیکھتا ہوں تو ان کی سالوں پہلے کہی ہوئی بات سمجھ آتی ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں نے بطورِ پروڈیوسر تقریبا 100 ڈرامے فلمیں اور دیگر شوز پروڈیوس کیے ہیں جبکہ میں نے اداکاری سے زیادہ پیسے مارننگ شو اور گیم شو سے پیسہ کمایا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جب فلموں میں اداکاری کرنا شروع کی تو وہ وقت میرے لیے ایسا تھا کہ جیسے میں نے ابھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں