اداکارہ حرا مانی

ڈرامہ ’’کشف‘‘ میں کردار کرتے ہوئے بہت ڈر رہی تھی ، حرا مانی

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ ڈرامہ ’’کشف‘‘ میں کا کردار کرتے ہوئے بہت ڈر رہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ بطور اداکار ، جب آپ کوئی کردار ادا کرتے ہیں تو خود کو اس میں ٖڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب انہیں کشف ٖ کے کردار کی پیشکش ہوئی تو وہ کافی پریشان تھیں کہ وہ اس کے ساتھ انصاف کر پائیں گی اور اگر واقعتا خدا انہیں اس قابلیت سے نوازتے وہ کس طرح اس کا مقابلہ کرتیں کیونکہ خوابوں کے ذریعے کسی کے مستقبل بارے معلوم ہوجانا انتہائی خطرناک طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے اصرار پر انہوں نے اس کردار کو کیا ہے ۔ اداکارہ ڈرامہ ’’کشف‘‘ میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے سچے خواب آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں