بل گیٹس

ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنا خطرناک ہے ، بل گیٹس

واشنگٹن (عکس آن لائن) مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور چیئرمین بل گیٹس نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کے مسلسل بڑھتے کیسز کے درمیان امریکہ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ روکنے کے فیصلہ کو خطرناک قرار دیا ہے۔مسٹر گیٹس نے بدھ کو ٹویٹ کرکے کہا کہ اس عالمی صحت کے بحران کے دوران ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنا خطرناک ہے۔

مائیکروسافٹ کے چیئرمین نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کئے جا رہے کاموں سے کووڈ -19 کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی ہے اگر ڈبلیو ایچ او کا کام رک جاتا ہے تو کوئی دوسری تنظیم اس کی جگہ نہیں لے سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں