جنسی زیادتی

ڈاہرانوالہ: نواحی چک نمبر 166 مراد میں 6 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا افسوس ناک واقعہ ،مقدمہ درج، ملزمان گرفتار

ڈاہرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈاہرانوالہ کے قریبی چکنمبر 166مراد میں دو ملزمان نے چھ سالہ بچے کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حراست میں لے لیا،

تفصیلات کے مطابق ڈاہرانوالہ کے نواحی گاوں چک نمبر 166 مراد کے رہائشی محمد شہباز ولد علی شیر کا 6 سالہ بیٹا سانول کھیلنے کے لیے گھر سے باہر نکلا تو ملزمان محمد شرجیل ولد اجمل قوم جھیڈو اور محمد ظہیر ولد اجمل قوم جھیڈو سکنہ چکنمبر 166 مراد چھ سالہ بچے کو بہلا پھسلاکر قریبی گندم کے کھیت میں لے گئے اور معصوم بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے بچے کے والدمحمد شہباز کی رپورٹ پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور تھانہ ڈاہرانوالہ کے ایس ایچ او عابد حمید کی سربراہی میں ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات بند کر دیا۔

ایس ایچ او عابد حمید نے ڈاہرانوالہ پریس کلب کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی عمریں دس سے بارہ سال ہیں۔اس افسوس ناک واقعے کی وجہ اخلاقی بے راہ روی ہے۔بچوں کو اخلاقی بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے ان کی اخلاقی تربیت کرنا نہایت ضروری ہے۔ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں