پٹرولنگ پولیس

ڈاہرانوالہ:پٹرولنگ پولیس آئندہ بھی اپنی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھے گی،ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس

ڈاہرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) SSP بھاولپور ریجن پنجاب ہائی وے پیٹرول چوہدری محمد شریف جٹ نے کہا کہ رواں سال کے آغاز میں 19-Covid اور لاک ڈاون کی وجہ سےفنڈز میں کمی کے باعث ڈیزل کی مقدار 20 لیٹرز سے کم کر کے10 لیٹرز یومیہ کردی گئی جس کے باعث گشت کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگرہم اپنے فرائض اسی جوش و جذبے کے ساتھ سر انجام دیتے رہے اور عوام الناس کو کسی شکایت کا موقع نہ دیا اور اب ڈیزل کی مقدار دس لیٹرز سے بڑھا کر 15لیٹرز یومیہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے مزید بہتر انداز میں ڈیوٹی سر انجام دی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ مزید فنڈز کے حصول کے حوالے سے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو حسب ضابطہ لیٹر ارسال کیا جا چکے ہیں جس میں پینڈنگ بلز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ یومیہ ڈیزل کی مقدار 15 لیٹرز سے بڑھا کر 30 لیٹرز یومیہ کرنے کی سفارشات شامل ہیں۔ انہوں نے اس افواہ کی سختی سے تردید کی کہ ڈیزل میں کمی کی وجہ کرپشن ہے۔ ڈیزل میں کمی کی وجہ کرپشن نہیں بلکہ فنڈز میں کمی تھی۔ کرپشن کے حوالے سے محکمہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

رواں سال کے دوران ایک بھی ایمرجنسی کال ان ا ٹینڈر نہیں جانے دی گئی ایکسیڈنٹس کی صورت میں بطور فرسٹ رسپانڈر فوری طور پر نہ صرف موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئیں بلکہ زخمیوں کو فوری قریبی ہسپتالوں میں شفٹ بھی کیا گیا بھاری گم شدہ رقوم، قیمتی لاوارث جانور اورکھوجانے والے کم عمر بچوں کو بروقت ان کے ورثاءتک پہنچایا گیا۔ شاہراہوں کو محفوظ رکھنے اور م¶ثر کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھPHP پولیس اپنی تمام اعلیٰ روایات کو برقرار رکھنے کے لیے ہر دم پر عزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں