صوفیہ مرزا

ڈاکٹر بننے کی خواہش تھی مگر قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ‘ صوفیہ مرزا

لاہور ( عکس آن لائن) معروف اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بننے کی خواہش تھی مگر قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی تھی مگر حالات نے اس طرح پلٹا کھایا کہ میں شوبز کی دنیا میں آگئی ، 2003ء میں بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد پھر اداکاری بھی شروع کر دی اور ڈاکٹر بننے کا خواب ادھورا رہ گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کی نسبت اداکاری زیادہ مشکل ہے ۔زندگی میں اچھا برا وقت چلتا رہتا ہے اور یہ زندگی کا حصہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں