برطانوی وزیراعظم

ڈاکٹرز میری موت کے اعلان کیلئے تیار تھے، برطانوی وزیراعظم کا انکشاف

لندن ( آن لائن)حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ڈاکٹرز ان کی موت کے لیے تیار تھے۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ کسی بھی موقع پر یہ نہیں سوچا کہ مرنے والا ہوں، اسپتال میں آکسیجن لگائی گئی مگر مایوسی اس بات پر تھی کہ طبیعت بہتر کیوں نہیں ہو رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے تو ڈاکٹرز ان کی موت کے اعلان کے لیے تیار تھے، یہ ایک تلخ لمحہ تھا جس کی تردید نہیں کی جا سکتی۔

علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے پاس ایسی حکمت عملی تھی کہ اگر سابق سوویت رہنما اسٹالن کی طرح ان کا اچانک انتقال ہو جائے تو کیا کرنا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اس تجربے نے بیماری سے لڑنے اور ملک کو معمول پر لانے کے لیے زیادہ پرعزم بنا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں