فرخ حبیب

ڈالر ایک ہفتہ میں 6روپے مہنگا ہوکر 193روپے کا ہوگیا‘ملک کی معیشت کو تباہ کردیا گیا ہے‘ فرخ حبیب

اسلام آباد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ڈالر ایک ہفتہ میں 6روپے مہنگا ہوکر 193روپے کا ہوگیا‘ملک کی معیشت کو تباہ کردیا گیا ہے‘

بیرونی سازش کے تحت لائے گئے کرائم منسٹر شہبازشریف ملکی معاملات میں تلاش گمشدہ ہے‘ 3روز سے لندن میں سزا یافتہ عدالتی اشتہاری کے پاس موجود ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے لکھا کہ بیرونی سازش کے تحت لائے گئے کرائم منسٹر شہبازشریف ملکی معاملات میں تلاش گمشدہ ہے 3روز سے لندن میں سزا یافتہ عدالتی اشتہاری کے پاس موجود ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ یہاں ملک کی معیشت کو تباہ برباد کردیا گیا ہے، ڈالر اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتہ میں 6روپے مہنگا ہوکر 193روپے کا ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں