ڈالرز

ڈالرز کی قلت کے باوجود پاکستانیوں کی جانب سے بیرون ملک شاپنگ میں اضافہ

لاہور(عکس آن لائن)ڈالرز کی قلت کے باوجود پاکستانیوں کی جانب سے بیرون ملک شاپنگ میں اضافہ ہوگیا،کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے سالانہ 1 ارب ڈالر کی بیرون ملک ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ای بی آر کے مطابق مالی سال کریڈٹ، ڈیبٹ اور پری پیڈ کارڈ پر 260 ارب مالیت کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

پاکستان میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ہولڈر کی تعداد 4 کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ملک میں کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہے۔بتایا گیا کہ فائلرز اور نان فائلرز کو کریڈٹ، ڈیبٹ یا پری پیڈ کارڈ سے شاپنگ پر اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔نان فائلرز کے لئے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 سے بڑھا کر 10 فیصد مقرر کر دی گئی جبکہ بیرون ملک ادائیگی پر فائلرز کے لئے شرح 1 سے بڑھا کر 5 فیصد کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں