لسٹڈ بینکوں کے اثاثوں کا حجم

چین کے لسٹڈ بینکوں کے اثاثوں کا حجم 265 ٹریلین یوان سے تجاوز کر گیا

بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا بینکنگ ایسوسی ایشن نے “چین کے لسٹڈ بینکوں کی تجزیاتی رپورٹ 2023” جاری کی، جس کے مطابق چین کے 59 لسٹڈ بینکوں کے اثاثوں کا حجم 265 ٹریلین یوان سے تجاوز کر چکا ہے، جو حقیقی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بینکاری صنعت کی اہم قوت ہے۔منگل کے روز

رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت چین کے لسٹڈ بینکوں میں 6 بڑے سرکاری بینک، 10 جوائنٹ اسٹاک بینک، 30 سٹی کمرشل بینک اور 13 دیہی کمرشل بینک شامل ہیں۔ 2022 کی سالانہ رپورٹس کے مطابق 58 لسٹڈ بینکوں کا مختلف اداروں کے لئے قرضوں کا حجم 84 ٹریلین یوان سے تجاوز کر گیا

جو سال بہ سال 12.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ لسٹڈ بینکوں کے تمام قرضوں میں اداروں کے لئے قرضوں کا تناسب تقریباً 60 فیصد بنتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں