چین کے تین شہر دنیا کے 10 بہترین سیاحتی شہروں میں شامل

بیجنگ (عکس آن لائن)چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2023 کے تحت دس اہم فورمز میں سے ایک کے طور پر ، ورلڈ ٹورازم کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس2023 ، بیجنگ میں چائنا نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کانفرنس نے ورلڈ ٹورازم سٹیز ڈیولپمنٹ رپورٹ (2022) جاری کی۔ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے 100 شہروں کا چھ نقطہ نظر سے سائنسی اور جامع تجزیہ کیا گیا ہے جس میں شہر کی شمولیت ، صنعتی خوشحالی، شہری دانشمندی، سیاحتی تحفظ، اقتصادی شراکت اور سیاحوں کا اطمینان شامل ہیں ۔

رپورٹ نے 2022 میں دنیا کے بڑے سیاحتی شہروں اور سیاحتی صنعتوں کی ترقی کی خصوصیات کو جامع اور واضح طور پر اجاگر کیا ہے۔.جاری کردہ 2022کی ورلڈ ٹورازم سٹی ڈیولپمنٹ ٹاپ 20 شہروں کی درجہ بندی میں ، بیجنگ ، شنگھائی اور ہانگ کانگ بالترتیب 7 ویں ، 8 ویں اور 9 ویں نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں