اقوام متحدہ

چین کی معیشت علاقائی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائے گی، اقوام متحدہ

بیجنگ (عکس آن لائن)اقوام متحدہ نے سال 2023 میں عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2023 میں عالمی اقتصادی ترقی 2022 کے مقابلے میں تقریباً 3 فیصد سے کم ہو کر 1.9 فیصد رہ جائے گی۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چینی معیشت علاقائی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں چین کی اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی۔ چونکہ چینی حکومت وبائی امراض سے بچاؤ کی پالیسیوں کو بہتر بنارہی ہے اور سازگار اقتصادی اقدامات اپنارہی ہے، چین کی اندرونی کھپت کی طلب بھی مستقبل میں بڑھے گی اور اس سال چین کی اقتصادی ترقی 4.8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

اقوام متحدہ کے گلوبل اکنامک مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر حامد رشید نے کہا کہ دیگر ترقی پذیر ممالک کے برعکس چین نے ایک مضبوط مالیاتی اور مانیٹری پالیسی برقرار رکھی ہے، اس لیے مالیات اور کرنسی کے نقطہ نظر سے، چین کی پوزیشن مضبوط ہے.
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی کا مشرقی ایشیا کے بہت سے ممالک پر اہم اثر ہے اور امید کی جاتی ہے کہ چین کی اقتصادی بحالی پورے خطے کی ترقی کو سہارا دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں