چین

چین کی جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

بیجنگ (عکس آن لائن) چین نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کملا ہیرس کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرتا ہے اور نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین سمجھتا ہے کہ امریکی انتخابات کا نتیجہ امریکی قوانین اور طریقہ کار کے مطابق طے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں