جنوبی بحیرہ

چین کی جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے امریکی مداخلت کی شدید مذمت

نیویارک (عکس آن لائن) امریکہ میں موجود چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی

جانب سے جاری ایک بیان میں بحیرہ جنوبی چین کے امن و استحکام کے تحفظ کے لئے چین اور آسیان ممالک

کی کوششوں کو نظرانداز کرتے ہوئے بحیرہ جنوبی چین سے متعلق حقائق اور بحری امور سے متعلق اقوام متحدہ

کے کنونشن سمیت دیگر بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا گیا ہے ، چین کو بدنام کرتے ہوئے چین اور خطے کے

دیگر ممالک کے باہمی تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، چین اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے۔

چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے چین کا موقف واضح اور اٹل ہے،

چین مذکورہ علاقے میں اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق ومفادات کا بھر پور تحفظ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل

پر عمل پیرا رہے گا، چین قواعد اور نظام کے تحت اختلافات پر قابو پانے پر گامزن ہے اور باہمی سود

مند تعاون کے ذریعے باہمی مفادات کے حصول پر عمل پیرا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت بحیرہ جنوبی

چین کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم ہے، امریکہ کسی بھی اعتبار سے بحیرہ جنوبی چین میں تنازعے

کا فریق نہیں ہے ، اس کے باوجود امریکہ مداخلت سے باز نہیں آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پرامید ہے کہ امریکہ خطے کے امن و استحکام میں بگاڑ کی کوششیں ترک کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں