چینی صدر 

چین کی بیرون ملک سرمایہ کاری میں سال بہ سال 5.7 فیصد اضافہ 

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت تجارت کی جانب سے  جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2023 میں چین کے غیر ملکی سرمایہ کاری تعاون نے تیزی سے ترقی کی ، مختلف شعبوں  میں 1,041.85 ارب یوآن کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.7 فیصد زیادہ ہے۔

ان  میں سے 916.99 ارب یوآن کی بیرونی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ،جو سال بہ سال  16.7 فیصد کا اضافہ ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ  کی مشترکہ تعمیر سے وابسطہ ممالک میں چینی کاروباری اداروں کی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 224.09 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال  28.4 فیصد اضافہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں