آٹوموبائل کی پیداوار

چین کی آٹوموبائل کی پیداوار اور فروخت دونوں پہلی بار 30 ملین سے تجاوز کر گئیں

بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کی جانب سے  جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں چین کی آٹوموبائل کی پیداوار اور فروخت دونوں پہلی بار 30 ملین سے تجاوز کر گئیں، جو ایک ریکارڈ ہے۔

ان میں 4.91 ملین کی گاڑیوں کی برآمدات بھی شامل ہے اور توقع ہے کہ چین دنیا کا سب سے بڑا آٹوموبائل برآمد کنندہ بن جائے گا ۔

2023 میں چین کی آٹوموبائل کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 11.6 فیصد اور 12 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 30.161 ملین اور 30.094 ملین تک پہنچی جن میں سے 4.91 ملین گاڑیاں برآمد کی گئیں اور اس میں سال بہ سال 57.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ 2022 میں چین گاڑیوں کا دوسرا برآمد کنندہ تھا ۔

نئی توانائی کی گاڑیاں چین کی آٹوموبائل صنعتی ترقی کا ایک اہم حصہ بن گئی ہیں۔سال 2023 میں چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی برآمدات 1.203 ملین تھیں ، جو سال بہ سال 77.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ 2023 کی چوتھی سہ ماہی میں ،چین کا برانڈ ،بی وائی ڈی ، خالص برقی گاڑیوں کا دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرر رہا ۔

پاور بیٹری نصب کرنے کی صلاحیت میں 2023 میں سرفہرست 10 کمپنیوں میں سے چھ چینی کمپنیاں ہیں ، جن کا مارکیٹ شیئر 60 فیصد سے زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں