امریکا

چین کا کالعدم قرار کردہ گروپ، دہشت گردی کی امریکی فہرست سے خارج

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا نے اعلان کیا ہے کہ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم )کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین اس گروپ پر شدید تنقید کرتا ہے اور اسی گروپ سے تعلق کے الزام میں مغربی صوبے سینکیانگ میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا کہ اس گروہ کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالا جا رہا ہے۔ ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل امریکا نے اس گروپ کو بلیک لسٹ کیا تھا۔ امریکی بیان کے مطابق ایسے شواہد نہیں ملے ہیں کہ یہ گروپ وجود رکھتا ہے۔ دوسری جانب چین مختلف مقامات پر پرتشدد واقعات کی ذمہ داری اس گروہ پر عائد کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں