ژا لی جیان

چین کا سنکیانگ سے متعلق امور پر امریکی ایجنسیوں اور افراد کے خلاف جوابی اقدامات کا فیصلہ

بیجنگ(عکس آن لائن) چین نے سنکیانگ سے متعلق امور پر قابل مذمت طرز عمل کی حامل امریکی ایجنسیوں اور افراد کے

خلاف جوابی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لی جیان نے بتائی۔ ژا نے روزانہ کی نیوز

بریفنگ کو بتایا کہ یہ فیصلہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان کے جواب میں کیا گیا جس میں کہا گیا کہ امریکہ نے

سنکیانگ کے متعدد چینی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ژا نے کہا کہ امریکی اقدام چین کے اندرونی امور میں سنجیدہ مداخلت ،

بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی شدید خلاف ورزی اور چین امریکہ تعلقات کے لئے شدید نقصان کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اس کی بھرپور مخالفت اور شدید مذمت کرتا ہے۔ ژا نے کہا کہ سنکیانگ کے امور مکمل طور پر چین کے

داخلی امور ہیں جن میں امریکہ کو مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں اور وہ مداخلت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ژا نے کہا چینی

حکومت قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ ، پرتشدد دہشت گردی ، علیحدگی پسندی اور مذہبی انتہا پسندی کا

مقابلہ کرنے اور سنکیانگ سے متعلقہ امور اور چین کے دیگر اندرونی امور میں غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کے لئے پرعزم ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ سے فوری طور پر اپنے اس غلط فیصلے کو واپس لینے، چین کے اندرونی امور

میں مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی بیان یا اقدام کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور یہ

کہ اگر امریکہ اس طرح کے ایجنڈے پرعمل پیرا رہتا ہے تو چین اس کا سخت جواب دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں