اقوام متحدہ

چین کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل   میں یوکرین بحران کے سیاسی حل پر زور

اقوام متحدہ (عکس آن لائن)  روس یوکرین جاری تنازع کے دوسرے سال کے موقع پر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل نے الگ الگ اجلاس منعقد کیے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے سلامتی کونسل میں کہا کہ عالمی برادری کو یوکرین بحران کا منصفانہ اور معقول حل تلاش کرنے اور سیاسی حل کو فروغ دینے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔

جانگ جون نے کہا کہ  ہم متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں، تناو میں کمی کو فروغ دینے کے لیے تعمیری سفارتی کوششیں کریں اور مذاکرات کی بحالی کے لیے سازگار حالات پیدا کریں۔ مصنوعی رکاوٹیں نہ  کھڑی کی جائیں ،اسلحے کی فراہمی یا نقل و حمل ترک کی جائے ، آگ کو مزید نہ بھڑکایا جائے اور  اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی پالیسی بند کی جائے ۔ 

 یوکرین بحران پر چین نے ہمیشہ یہ موقف برقرار رکھا ہے کہ تمام ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے اور بحران کے پرامن حل کے لیے تمام سازگار کوششوں کی حمایت کی جائے ۔ چین اس بحران کے سیاسی حل کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں