چینی وزارت خارجہ

چین فلپائن کی جانب سے ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی توثیق کو سراہتا ہے، چینی وزارت خارجہ 

بیجنگ (عکس آن لائن)    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس کے تازہ ترین ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین فلپائن کی جانب سے ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی توثیق کو سراہتا ہے۔

فلپائن کے صدر نے  اس بات پر زور  دیا کہ تائیوان چین کا صوبہ ہے اور فلپائن “تائیوان کی  علیحدگی” کی حمایت نہیں کرتا۔ترجمان نے کہا کہ  تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ چین کی مکمل وحدت عوام کی امنگوں کے مطابق رحجان ہے۔ “تائیوان کی  علیحدگی” کا کوئی بھی عمل یقیناً ناکام ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں