ڈونلڈ ٹرمپ

چین صدارتی انتخابات میں مجھے ہارتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین صدارتی انتخابات میں اُنہیں ہرانا چاہتا ہے تاکہ وہ دوبارہ امریکہ کے صدر نہ بن سکیں اور اس مقصد کے لیے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اُنہیں یقین ہے کہ چین اُن کے ڈیموکریٹک مخالف امیدوار کو تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیاب کرانے کا خواہش مند ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چین چاہتا ہے کہ جو بائیڈن صدارتی انتخابات میں کامیاب ہو جائیں تاکہ اُن کی انتظامیہ نے تجارت اور دیگر معاملات پرچین پر جو دباو ڈالا ہے اسے کم کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس چین کی مصنوعات پر بھاری ٹیکسز عائد کیے تھے اور وہ کرونا وائرس کے باعث امریکہ میں ہلاکتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار بھی چین کو ٹھہراتے رہے ہیں۔صدر ٹرمپ کو ان الزامات کا بھی سامنا ہے کہ انہوں نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات میں بہت تاخیر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں