معیشت مستحکم طور پر

چین بھر میں معیشت مستحکم طور پر آگے بڑھ رہی ہے، رپورٹ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین میں انسداد وبا کے اقدامات کی بہتری کے ساتھ ساتھ ،حکومت مختلف علاقوں کی پیداواری سرگرمیوں کی بحالی کے لیے بھر پور کوشش کررہی ہے۔چین کے جنوبی صوبہ گوانگ دونگ کی حکومت کے زیر اہتمام 150 سے زائد غیر ملکی تجارت سے وابستہ کاروباری ادارے نمائش میں شرکت کے لیے دبئی گئے ۔

یہ صوبہ گوانگ دونگ کی حکومت کی جانب سے غیرملکی تجارت اور غیرملکی سرمایہ کاری کو برقرار رکھنے کے لیے اہم اقدامات ہیں۔غیرملکی مارکیٹ کو وسعت دینے کے علاوہ چین کے دوسرے علاقوں میں معیشت کی مستحکم ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی متعدد اقدامات اختیار کئے گئے۔

شمالی چین کے صوبہ حہ نان ، حئے لونگ جیانگ اور گان سو سمیت دیگر علاقوں میں مقامی حکومتیں مشکلات کو دور کرنے اور پیداواری سرگرمیاں بحال کرنے میں کاروباری اداروں کی حمایت کرتی رہتی ہیں۔

نئے اقدامات کے نفاذ کے ساتھ ہی چین بھر میں کیٹرنگ اور سیروسیاحت کی صنعتیں بھی بحال ہورہی ہیں۔حکومت کوپنز کے اجرا ء سمیت دیگر اقدامات کے ذریعے کھپت کو حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں