فلسطین -اسرائیل تنازع

چینی وزارت خارجہ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دوست ممالک کی جانب سے چین کی حمایت میں کی گئی مشترکہ تقریر پر بیان

بیجنگ (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں پاکستان نے 70 سے زائد ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں سنکیانگ، ہانگ کانگ اور تبت سے متعلق معاملات پر چین کے موقف کی حمایت کی گئی جب کہ انسانی حقوق کی آڑ میں چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کا اظہار کیا گیا ۔

اس حوالے سے چینی ترجمان نےکہا کہ پاکستان نے 72 ممالک کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ سنکیانگ، ہانگ کانگ اور تبت کے معاملات چین کے داخلی معاملات ہیں ، تمام ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کے معاملے پر سیاست ، دوہرے معیار اور انسانی حقوق کی آڑ میں چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کی گئی اور اس بات کی وکالت کی گئی کہ تمام فریق اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کریں اور تمام ممالک کے اپنے قومی حالات کے مطابق آزادانہ طور پر اپنی ترقی کا راستہ منتخب کرنے کے حق کا احترام کریں نیز اس بات پر زور دیا گیا کہ بین الاقوامی برادری کو مشترکہ طور پر انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔ بہت سے ایسے ممالک بھی ہیں جو انفرادی بیانات اور اجتماعی بیانات وغیرہ کے ذریعہ چین کی حمایت کرتے ہیں۔ سیکڑوں ممالک نے اقوام متحدہ میں چین کے منصفانہ موقف کی حمایت کا اظہار بھی کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں