چینی صدر

چینی صدر کی قومی دفاع میں قانونی حکمرانی کی سطح بہتر بنانے کی تاکید فوج کو منظم کرنا ہماری پارٹی کے لیے انتظام و انصرام کا بنیادی طریقہ ہے

بیجنگ (عکس آن لائن) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پانچویں اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور مسلح پولیس فورس کے وفد کے گروپ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قانون کے مطابق فوج کو منظم کرنا، ہماری پارٹی کے لیے فوج کی تعمیر اور انتظام و انصرام کا بنیادی طریقہ ہے، نئے دور میں پارٹی کے فوج کو مضبوط بنانے کے ہدف کو حاصل کرنا ناگزیر ہے۔

فوج کو قانون کے مطابق چلانے کی حکمت عملی پر عمل درآمد، قومی دفاع اور فوجی تعمیر میں قانون کی حکمرانی کی سطح کو بہتر بنانے اور فوج کو مضبوط بنانے کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے ،مضبوط قانونی ضمانت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ ایک سال میں پوری فوج نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے فیصلوں اور ہدایات پر سختی سے عمل کیا ہے، “14ویں پانچ سالہ منصوبہ” کا ایک اچھا آغاز حاصل کیا ہے۔ اور پارٹی اور ملک کی ترقی کے لیے مضبوط تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے دور میں فوج کو مضبوط کرنے کے پارٹی کے نظریے کو عملی جامہ پہنانا، نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ قانون کی حکمرانی کو نافذ کرنا اور چینی خصوصیات کے ساتھ فوجی حکمرانی کا نظام بنانا ضروری ہے۔ فوج پر پارٹی کی مکمل قیادت کو برقرار رکھنا اور چینی خصوصیات کے ساتھ فوجی حکمرانی کے نظام کے قیام پر عمل کرنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں