چینی صدر

چینی صدر کی سیلاب کی روک تھام اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق اہم ہدایات جاری

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پنگ نے ملک میں سیلاب کی روک تھام اور امدادی سرگرمیوں میں تیزی سے

متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں۔چینی ریڈیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصانات

ہوئے ہیں جبکہ سیلابی صورتحال بدستور سنگین ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت سیلاب کی روک تھام اور امدادی

سرگرمیوں کا کلیدی وقت ہے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کی مختلف سطحوں کی کمیٹیوں ، ملک میں مختلف سطحوں

کی حکومتوں اور مختلف رہنماؤں کو ذمہ داری اٹھاتے ہوئے مزید موثر اقدامات کرنے چاہیے۔انہوں نے اس موقع پر سیلاب کی

نگرانی اورپیشنگوئی ، ڈیموں کے معائنے ، ہنگامی طور پر سیلاب سے نمٹنے اور آفات سے متاثرہ شہریوں کی محفوظ مقامات پر

منتقلی سے متعلق امور پر زور دیا تاکہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل فلڈ کنٹرول، محکمہ ہنگامی انتظام ، وزارت آبی وسائل اور دیگر اداروں کو مجموعی طور پر رابطہ سازی

کو مضبوط بنانا چاہیے اور آفات سے متعلق امدادی سامان کی فراہمی اور ریسکیو فورسز کی سائنسی پیمانے پر تعیناتی کو

مربوط کرنا چاہیے،مختلف علاقوں میں موجود پی ایل اے اور مسلح پولیس دستوں کو ریسکیو اور آفات سے متعلق امدادی

سرگرمیوں میں شریک ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں