شی جن پھنگ

چینی صدر کا جشن بہار کی آمد پر چینی قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

بیجنگ (عکس آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کی تمام قومیتوں کے عوام، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے،مکائو خصوصی انتظامی علاقے اور تائیوان کے ہم وطنوں اور سمندر پار چینیوں کے لیے جشن بہار کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چینی وزیر اعظم لی کھہ چھانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ اس تقریب کی صدارت کی۔جمعہ کے روز

شی جن پھنگ نے کہا کہ 2022 میں حاصل شدہ کامیابیاں پارٹی اور پوری قوم کی مشترکہ جدو جہد اور محنت کا نتیجہ ہیں۔جب تک پارٹی اور عوام ایک ساتھ متحد رہیں گے تب تک کوئی بھی مشکلات ہمارے قدموں کونہیں روک سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2023 میں چیلنجز کے ساتھ ساتھ امیدیں بھی موجود ہوں گی۔ہمیں استحکام کے ساتھ ترقی کرنی ہوگی اور انسداد وبا اور معاشی ترقی نیز ترقی اور سلامتی کو متوازن بنانے میں مزید بہتر اقدامات اپنانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شاندار کارنامے ٹھوس محنت سے حاصل کئے گئے ہیں اور آئندہ بھی ہم محنت سے ایک مزید روشن مستقبل تشکیل دیں گے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی، ریاستی کونسل، قومی نگراں کمیشن ، سپریم عوامی عدالت، سپریم عوامی پروکیوریٹ، عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، مرکزی فوجی کمیشن کے موجودہ اور سابق رہنمائوں ، تمام سیاسی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں ، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس، غیرجماعتی شخصیات، نامور اسکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں